حیدرآباد۔یکم اپریل (اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے پردیش کانگریس کمیٹی رگھو ویرا ریڈی نے آج کہا کہ سیما آندھرا میں کانگریس امیدواروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا
کہ سیما آندھرا میں اسمبلی حلقوں میں مقابلہ کے لئے 1,160 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اور اسی طرح 175 درخواستیں لوک سبھا کے لئے حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیٹں کی تقسیم میں تمام طبقات کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائیگا۔